شفا انٹرنیشنل میں ملک کی پہلی 12 ہفتوں پر محیط بون میرو ٹرانسپلانٹ سپیشلٹی ٹریننگ اور ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ماہرین کی قیادت میں منعقد ہو رہا ہے، اور سال میں دو مرتبہ فراہم کیا جائے گا۔ ٹریننگ کا مقصد ہنر مند ہیلتھ کیئر پروفیشنلز تیار کرنا اور نرسنگ کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینا ہے۔
ٹریننگ پروگرام شفا سینٹر آف پروفیشنل ایکسیلنس (SCOPE) کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ ادارہ امریکی ACCME سے منظور شدہ ہے اور CME پروگرامز کی نگرانی کرتا ہے۔
ہسپتال کے مطابق یہ اقدام مریضوں کی حفاظت، کلینیکل مہارت اور ہیلتھ کیئر میں جدت کے عزم کا مظہر ہے۔ شفا انٹرنیشنل میں پہلے ہی 11 دیگر کلینیکل سپیشلٹی پروگرامز بھی جاری ہیں۔ ان میں رسپائریٹری تھیراپی، پین مینجمنٹ، پیلی ایٹو کیئر، انستھیزیا اور سرجیکل سپیشلٹیز شامل ہیں۔
Tags: بون میرو ٹرانسپلانٹ