Vinkmag ad

راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی

راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی- شفا نیوز

حالیہ بارشوں کے بعد مچھر سے ہونے والی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ضلعی حکام کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا پانی جمع ہونے سے وبا پھیل سکتی ہے۔ پوٹھوہار کی کچھ یونین کونسلز میں کیسز میں کمی آئی ہے، تاہم  20 یونین کونسلز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے اس سال ڈینگی کے خلاف مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کنٹرول کے لیے بڑے ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ضلعی اتھارٹی اس پر روزانہ دو میٹنگز کرتی ہے۔ نالوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جا رہا ہے۔ عوامی آگاہی مہم کے تحت شہریوں کو احتیاطی اقدامات اپنانے کی ہدایت دی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق لاروا کی شناخت پر اسے فوری تلف کیا جاتا ہے۔ گزشتہ آٹھ ماہ میں 2,762 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 1,361 مقامات سیل کیے گئے۔ 3,798 چالان جاری کیے گئے اور 6.27 ملین روپے جرمانے وصول کیے گئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Pakistan Independence Day 2025

Read Next

ڈیجیٹل پی ایم ڈی سی، ایم ڈی کیٹ 2025 میں مزید شفافیت کا امکان

Leave a Reply

Most Popular