محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ درمیانی سے تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔ ٹریفک اور نکاسی آب کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
ڈپارٹمنٹ کے مطابق سندھ میں بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا۔ صوبے کے بیشتر مقامات پر درمیانی اور بعض میں شدید بارش متوقع ہے۔
کراچی میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے مطابق لوگوں کو چاہیے کہ بارش میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔
Tags: اربن فلڈنگ