Vinkmag ad

کولہوں اور رانوں کی چربی: موٹاپا نہیں، لائپیڈیما

کولہوں اور رانوں کی چربی: موٹاپا نہیں، لائپیڈیما- شفا نیوز

ماہرین صحت کے مطابق کولہوں اور رانوں کی چربی کا سبب عام موٹاپا نہیں بلکہ لائپیڈیما نامی ایک نایاب مرض بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بیماری جینیاتی اور ہارمونی عوامل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ عام موٹاپا ورزش یا غذائی تبدیلیوں سے کم ہو جاتا ہے، لیکن اس کیس میں چربی کم نہیں ہوتی۔ اس کی زیادہ تر شکار خواتین ہوتی ہیں۔

ایریزونا یونیورسٹی کے محقق یان کلیمنٹائیڈس نے یو کے بایوبینک کے جینیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تحقیق سے لائپیڈیما کے ممکنہ جینیاتی عوامل اور خطرات سامنے آئے۔ ان کے مطابق، لائپیڈیما کی چربی عام جسمانی چربی سے مختلف اور حساس ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق لائپوسکشن اس کا مؤثر علاج ہے، تاہم یہ مستقل حل نہیں اور چربی دوبارہ جمع ہو سکتی ہے۔ ماہرین خواتین کو خبردار کرتے ہیں کہ کولہوں اور رانوں کی چربی کو نظر انداز نہ کریں۔ ابتدائی تشخیص کے لیے اینڈوکرائنالوجسٹ یا ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اس کے بعد علاج کے لیے سرجن یا دیگر ماہرین سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پروٹین والی کافی: وائرل ٹرینڈ وزن گھٹانے کی بجائے بڑھا رہا ہے

Read Next

کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، محکمۂ موسمیات کی وارننگ

Leave a Reply

Most Popular