Vinkmag ad

پاکستان میں طبی عملے پر تشدد میں تین گنا اضافہ

پاکستان میں طبی عملے پر تشدد میں تین گنا اضافہ- شفا نیوز

2024 میں ملک میں ہیلتھ ورکرز کے خلاف حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ سیف گارڈنگ ہیلتھ اِن کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ سی سی)  کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طبی عملے پر تشدد کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے۔ 2023 میں یہ تعداد 12 جبکہ 2022 میں 16 تھی۔ ویکسینیشن مہمات کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایچ سی سی ہیلتھ ورکرز اور سروسز کی حفاظت کے لیے قائم 40 سے زائد آرگنائزیشنوں پر مشتمل اتحاد ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں ان حملوں کی وجہ سے کم از کم 15 ہیلتھ ورکرز کی اموات واقع ہوئیں۔ 2023 میں یہ تعداد تین جبکہ 2022 میں پانچ تھی۔ ایسے واقعات میں اضافہ واضح کرتا ہے کہ حالات تشویشناک ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بڑھوتری کی بنیادی وجہ عدم استحکام اور مسلح گروپوں کی سرگرمیاں ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان میں طبی عملے پر تشدد بڑھ سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ویکسینیشن مہمات خاص طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

خون کے لوتھڑے (بلڈ کلاٹ) بننا

Read Next

ذیابیطس: 3.4 ملین پاکستانیوں کے اعضاء کٹنے کا خطرہ

Leave a Reply

Most Popular