Vinkmag ad

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں عالمی معیار کے حفاظتی اصول لاگو

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں عالمی معیار کے حفاظتی اصول لاگو- شفا نیوز

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے نظرثانی شدہ کم از کم سروس ڈلیوری معیارات نافذ کر دیے ہیں۔ ان میں لازمی رسک اسسمنٹ، انفیکشن سے بچاؤ اور کام کی جگہ پر تشدد سے تحفظ کے اصول شامل ہیں۔ یہ ضوابط تمام سرکاری و نجی مراکز صحت پر لاگو ہوں گے۔ ابتدائی مرحلے میں ان کا اطلاق اسلام آباد کے ہسپتالوں پر ہو گا۔ اس کے بعد انہیں پنجاب اور ممکنہ طور پر ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔

نئے معیارات کا مقصد محفوظ ماحول کی فراہمی اور مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار بہتر بنانا ہے۔ یہ اقدام آئی ایل او، او ای سی ڈی اور ڈبلیو ایچ او کے پروگرام "ورکنگ فار ہیلتھ” کا حصہ ہے۔ آئی ایچ آر اے عمل درآمد کی نگرانی کرے گی جبکہ آئی ایل او تکنیکی معاونت اور تربیت فراہم کرے گا۔ ماہرین کے مطابق اس سے اسلام آباد کے ہسپتالوں کا معیار مزید بہتر ہو گا۔ وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ہسپتالوں میں غیر محفوظ پریکٹیسز ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

شفا انٹرنیشنل میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، عملے اور مریضوں کی بھرپور شرکت

Read Next

خون کے لوتھڑے (بلڈ کلاٹ) بننا

Leave a Reply

Most Popular