Vinkmag ad

فرائز مضر صحت، ابلے اور بیکڈ آلو محفوظ، تحقیق

فرائز مضر صحت، ابلے اور بیکڈ آلو محفوظ، تحقیق- شفا نیوز

ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق آلو کے فائدہ مند یا نقصان دہ ہونے کا تعلق انہیں پکانے کے طریقوں سے ہے۔ اکثر فرائز مضر صحت ہیں اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ دوسری طرف ابلے ہوئے اور بیکڈ آلو اس خطرے سے محفوظ ہیں۔ تحقیق 30 سال سے زائد عرصے، اور 2 لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈیٹا پر محیط ہے۔

نتائج میں بتایا گیا کہ ہفتے میں تین بار فرائز کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد بڑھتا ہے۔ فرائز مضر صحت ہونے کی بڑی وجہ اسے تلنا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اکثر تیلوں میں ٹرانس فیٹس اور مضر اجزاء شامل ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق فرائز کے بجائے مکمل اناج کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ 19 فیصد کم ہوتا ہے۔ بیکڈ یا ابلے ہوئے آلو کے بجائے سفید چاول یا ریفائنڈ اناج کھانے سے خطرہ بڑھتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ فرائز کا استعمال کم کریں اور صحت بخش متبادل اپنائیں۔ چھوٹے چھوٹے مگر سوچ سمجھ کر اختیار کیے گئے آپشنز سے بہت فرق پڑتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایم ڈی کیٹ 2025: امتحانی مراکز اور فیسوں کی تفصیل جاری

Read Next

زیادہ سکرین ٹائم: بچوں اور نوجوانوں کے دل کی صحت کے لیے خطرناک، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular