Vinkmag ad

ایم ڈی کیٹ 2025: امتحانی مراکز اور فیسوں کی تفصیل جاری

ایم ڈی کیٹ 2025: امتحانی مراکز اور فیسوں کی تفصیل جاری- شفا نیوز

ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے امتحان کی تاریخ اور تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 پانچ اکتوبر کو صبح 10 بجے مختلف شہروں میں بیک وقت منعقد ہوگا۔

امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری صوبہ وار یونیورسٹیوں کو دی گئی ہے۔ پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جبکہ سندھ میں آئی بی اے یونیورسٹی سکھر اس کی زمہ داری سنبھالیں گی۔ خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور بلوچستان میں یونیورسٹی آف بلوچستان اس کا انتظام کریں گی۔ وفاقی دارالحکومت، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں امتحان شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کی زیر نگرانی ہوگا۔

امیدواروں کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو کر 25 اگست تک جاری رہے گی۔ یکم ستمبر تک تاخیر سے رجسٹریشن کی سہولت بھی ملے گی، تاہم اس پر اضافی فیس لاگو ہو گی۔ عام رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے ہے، جو تاخیر کی صورت میں 13 ہزار روپے ہو جائے گی۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے فیس سٹرکچر بروقت رجسٹریشن کی ترغیب دینے اور امتحانی نشست کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نظامِ صحت پر ایس ای سی پی کی جامع رپورٹ جاری

Read Next

فرائز مضر صحت، ابلے اور بیکڈ آلو محفوظ، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular