Vinkmag ad

ایبلیشن تھیراپی: نقصان دہ خلیوں کا آسان علاج

ایبلیشن تھیراپی: نقصان دہ خلیوں کا آسان علاج - شفا نیوز

ایبلیشن تھیراپی (Ablation Therapy) ایک جدید طبی طریقہ ہے جس میں غیر معمولی یا خراب خلیات کو ختم کیا جاتا ہے۔ یہ علاج خاص طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن (Atrial Fibrillation) اور رسولیوں کے لیے موثر ہے۔ اس پروسیجر کو پھیپھڑوں، تھائی رائیڈ، جگر اور دیگر اعضاء میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

پروسیجر کون کرتا ہے

ایبلیشن کا عمل ماہر ڈاکٹر انجام دیتے ہیں۔ ان میں ریڈیالوجسٹ، کارڈیالوجسٹ یا اونکالوجسٹ شامل ہوتے ہیں۔ اس کے لیے وہ کچھ آلات مثلاً پروب، لچکدار نالی (کیتھیٹر) یا توانائی کی شعاع استعمال کرتے ہیں۔ پروب ایک پتلا، لمبا آلہ ہے جو اندرونی حصے تک پہنچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے

طریقہ کار

امیجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے جسم کے اندر درست مقام کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے عام طور پر الٹراساؤنڈ یا سی ٹی سکین استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مختلف طریقوں سے خراب ٹشو کو ختم کیا جاتا ہے، جیسے:

٭ ریڈیو فریکوئنسی ایبلیشن (Radiofrequency Ablation) میں برقی لہروں کی مدد سے ٹشو کو گرم کر کے ختم کیا جاتا ہے

٭ کرائیو ایبلیشن (Cryoablation) میں ٹشو کو اتنی ٹھنڈک دی جاتی ہے کہ وہ جم کر ختم ہو جائے

٭ لیزر شعاعوں کے ذریعے خلیے تباہ کیے جاتے ہیں

٭ خاص کیمیکل کی مدد سے متاثرہ خلیے ختم کیے جاتے ہیں

ایبلیشن تھیراپی کو کم سے کم مداخلت والا (Minimally Invasive) پروسیجر کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں بڑا کٹ لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ایبلیشن تھیراپی کیوں کی جاتی ہے؟

ایبلیشن تھیراپی مختلف بیماریوں خصوصاً دل کی بے ترتیب دھڑکن جیسے امراض میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس سے دل کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

یہ طریقۂ علاج اکثر اوپن سرجری کے متبادل کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد صحت مند خلیوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانا اور سرجری سے متعلق خطرات کم کرنا ہوتا ہے۔ مثلاً اگر تھائی رائیڈ یا چھاتی میں رسولی موجود ہو تو ایبلیشن تھیراپی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

اوپن سرجری کے مقابلے میں ایبلیشن تھیراپی کے کئی فوائد ہیں۔ ان میں ہسپتال میں کم قیام، جلد صحت یابی، کم درد اور پیچیدگیوں کا کم خطرہ شامل ہیں۔

مریض کو چاہیے کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرے کہ ایبلیشن تھیراپی اس کے لیے کس حد تک موزوں ثابت ہو سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیپاٹائٹس ڈی سے جگر کا کینسر: عالمی ادارہ صحت کا فوری اقدام پر زور

Read Next

لاہور اور گردونواح میں شدید بارش کا امکان، الرٹ جاری

Leave a Reply

Most Popular