Vinkmag ad

ہیپاٹائٹس ڈی سے جگر کا کینسر: عالمی ادارہ صحت کا فوری اقدام پر زور

ہیپاٹائٹس ڈی سے جگر کا کینسر: عالمی ادارہ صحت کا فوری اقدام پر زور- شفا نیوز

ڈبلیو ایچ او نے ہیپاٹائٹس ڈی کو جگر کے کینسر کی ایک اہم وجہ قرار دیا ہے۔ صحت کے عالمی ادارے نے اس حوالے سے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔ یہ بیان عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر جاری کیا گیا۔

ہیپاٹائٹس ڈی صرف اُن افراد کو متاثر کرتا ہے جو پہلے ہی ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہوں۔ یہ وائرس جگر میں شدید سوزش اور نقصان پیدا کرتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس وائرس سے کینسر کا خطرہ دو سے چھ گنا بڑھ جاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے تحقیقی ادارے ”آئی اے آر سی”  نے ہیپاٹائٹس ڈی کو ”گروپ 1 کارسینوجن” میں شامل کر لیا ہے۔ گروپ 1 اُن عوامل پر مشتمل ہے جن کے بارے میں سائنسی ثبوت موجود ہوں کہ وہ کینسر پیدا کرتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس ڈی کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد مؤثر طریقہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈی وائرس صرف بی وائرس کی موجودگی میں فعال ہوتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں 30 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس بی، سی یا ڈی سے متاثر ہیں۔ ان میں سے ہر سال 13 لاکھ افراد جگر کے کینسر یا دیگر پیچیدگیوں سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ حکومتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس کے علاج کو اپنی قومی ترجیحات میں شامل کریں۔ بصورتِ دیگر جگر کے امراض اور اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

8000 بچوں کے لیے کینسر کی دوائیں مفت، پاکستان اور ڈبلیو ایچ او میں معاہدہ

Read Next

ایبلیشن تھیراپی: نقصان دہ خلیوں کا آسان علاج

Leave a Reply

Most Popular