Vinkmag ad

بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ- شفا نیوز

راولپنڈی میں حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک شہر میں 17 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک مریض راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال راجہ بازار میں زیر علاج ہے۔ زیر علاج مریض اڈیالہ روڈ کا رہائشی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے۔ باقی 16 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

بارشوں کے بعد شہر کی بعض سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہے۔ یہ صورت حال ڈینگی مچھروں کی افزائش کے لیے موزوں ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بارش کا جمع شدہ پانی فوری نکالیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد کا موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ہوتا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں، چھتوں، گملوں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ ماحول کو صاف رکھیں، اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

شفا انٹرنیشنل کے میڈیکل کیمپس، 1000 سیلاب متاثرین کا مفت علاج

Read Next

تین ماہ کے بچے میں مردہ دل کی بحالی اور پیوندکاری

Leave a Reply

Most Popular