LAHORE, PAKISTAN, JUNE 26: Pakistani citizens drive their vehicles through flooded streets following heavy downpours in Lahore, Pakistan, on June 26, 2023. As severe weather conditions hit the country ahead of the monsoon season, lightning strikes and heavy downpours resulted in the deaths of 12 people and injuries to 15 others. Heavy rainfall in Lahore also tripped 150 power feeders. Meanwhile, severe rains are pounding the biggest province of the country, with citizens facing multiple troubles such as power outages and inundated roads. (Photo by Muhammad Reza/Anadolu Agency via Getty Images)
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ الرٹ 22 سے 24 جولائی 2025 تک کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ یہ صورتحال 21 سے 23 جولائی کے دوران پیدا ہو سکتی ہے۔
پنجاب میں سیلاب کا خطرہ بڑھنے پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، سرگودھا اور دیگر حساس اضلاع کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مشینری حساس مقامات پر بروقت پہنچائی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں سے انخلا کے انتظامات کیے جائیں گے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ ریلیف کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ ان میں بجلی، صاف پانی، خوراک اور طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، اور صرف مصدقہ اطلاعات پر عمل کریں۔