Vinkmag ad

چائے کے ساتھ بسکٹ: بلڈ شوگر اور وزن کے لیے خطرہ، تحقیق

چائے کے ساتھ بسکٹ، بلڈ شوگر اور وزن کے لیے خطرہ، تحقیق- شفا نیوز

tea with biscuits, chai ke saath biscuit, blood sugar, insulin spike, weight gain, digestive issues, chai biscuit habit, healthy lifestyle

طبی ماہرین چائے کے ساتھ بسکٹ کھانے کی عادت کو غیر صحت مندانہ قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اس سے بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ یہ عادت وزن بڑھانے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ امتزاج وقتی طور پر توانائی دیتا ہے، مگر کچھ دیر بعد جسم سستی محسوس کرتا ہے۔ اس کے بعد دوبارہ میٹھا کھانے کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ یہ کیفیت ایک چکر میں بدل سکتی ہے، جو وقت کے ساتھ عادت بن جاتی ہے۔

اس طرح کی بات 2020 میں ایک سائنسی تحقیق میں بھی سامنے آئی۔ اس کے مطابق میٹھے بسکٹ کھانے کے بعد خون میں شوگر کی سطح میں 1.4 سے 2.0 ملی مول فی لیٹر تک اضافہ ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایسے بسکٹ بلڈ شوگر کو فوری طور پر متاثر کرتے ہیں۔

ایک سادہ بسکٹ میں تقریباً 40 کیلوریز ہوتی ہیں۔ کریم یا چاکلیٹ والے بسکٹ میں یہ مقدار 100 سے 150 کیلوریز تک ہو سکتی ہے۔ اکثر لوگ ایک سے زیادہ بسکٹ کھا لیتے ہیں۔ اس سے مجموعی کیلوریز کا تناسب روزانہ کی حد سے بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بغیر چینی اور دودھ کے جائے زیادہ صحت بخش ہے۔ ان کا مشورہ ہے کہ اگر دودھ استعمال کرنا ہو تو کم چکنائی والا استعمال کریں۔ چائے کے ساتھ بسکٹ کھانے ہوں تو مکمل اناج سے تیار کردہ استعمال کریں۔ اگر بسکٹ میٹھے ہوں تو چائے میں چینی نہ ڈالیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

دواؤں کے خلاف مزاحم ٹی بی، پاکستان میں ایک بڑا خطرہ

Read Next

پنجاب میں سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

Leave a Reply

Most Popular