Vinkmag ad

دواؤں کے خلاف مزاحم ٹی بی، پاکستان میں ایک بڑا خطرہ

دواؤں کے خلاف مزاحم ٹی بی، پاکستان میں ایک بڑا خطرہ- شفا نیوز

پاکستان میں ٹی بی اب بھی ایک خطرناک  اور مسلسل پھیلنے والی بیماری ہے۔ اب اس کی ایک نئی اور زیادہ سنگین قسم، دواؤں کے خلاف مزاحم ٹی بی، تیزی سے سامنے آ رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2023 میں پاکستان میں ٹی بی کی اس قسم کے 15,000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ زیادہ تر کیسز شہری علاقوں سے تھے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں تشخیص، رپورٹنگ اور علاج کی سہولیات محدود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ علاج ادھورا چھوڑ دینے یا دوا وقت پر نہ لینے سے ٹی بی کے جراثیم ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں۔ یوں دواؤں کے خلاف مزاحم ٹی بی جنم لیتی ہے، جو عام ادویات سے قابو میں نہیں آتی۔

ماضی میں ٹی بی کا علاج 18 سے 24 ماہ تک جاری رہتا تھا۔ اس میں انجیکشنز اور طاقتور ادویات شامل ہوتی تھیں۔ اب صورت حال میں بہتری آ گئی ہے۔ نئی دواؤں کی مدد سے یہ علاج صرف چھ ماہ میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔ یہ مکمل طور پر گولیوں پر مشتمل ہے اور سائیڈ ایفیکٹس بھی کم ہوتے ہیں۔

تشویش ناک بات یہ ہے کہ ٹی بی اکثر ابتدائی مراحل میں علامات ظاہر نہیں کرتی۔ اس دوران مریض انجانے میں کئی افراد کو متاثر کر دیتا ہے۔ یہی خاموش پھیلاؤ اس بیماری کو اور خطرناک بناتا ہے۔ ماہرین نے دواؤں کے خلاف مزاحم ٹی بی کے خلاف فوری، مؤثر اور جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Read Next

چائے کے ساتھ بسکٹ: بلڈ شوگر اور وزن کے لیے خطرہ، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular