Vinkmag ad

کم گلائسیمک انڈیکس چاول سے شوگر کنٹرول ممکن، ماہرین

کم گلائسیمک انڈیکس چاول سے شوگر کنٹرول ممکن، ماہرین- شفا نیوز

سائنس دانوں نے کم گلائسیمک انڈیکس کے حامل چاول کو ذیابیطس کے خلاف مؤثر ہتھیار قرار دیا ہے۔ یہ بات ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیقِ چاول (ٓآئی آر آر آئی) اور میکس پلانک انسٹیٹیوٹ نے کی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ چاول شوگر لیول کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

تحقیق میں چاول کی اقسام اور ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ عام سفید چاول کا گلائسیمک انڈیکس 70 سے 94 تک ہوتا ہے، جو خون میں شوگر کو تیزی سے بڑھاتا ہے۔ اس کے برعکس، کم گلائسیمک انڈیکس چاول آہستہ ہضم ہوتا ہے۔ یہ شوگر لیول کو بتدریج بڑھاتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر ہے۔

چاول کی نئی اقسام کی تیاری پر کام جاری ہے۔ سائنس دان ریزسٹنٹ سٹارچ والے چاول تیار کر رہے ہیں۔ یہ صحت کے لیے مفید، ذائقے دار اور زیادہ پیداوار والے ہوں گے۔ فلپائن اور بنگلہ دیش میں BR-16 اور IRRI-147 اقسام کی آزمائشی کاشت کی جا رہی ہے، جو کم جی آئی (گلائسیمک انڈیکس) رکھتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صرف 25 فیصد چاول بھی کم جی آئی والے استعمال کیے جائیں تو ذیابیطس کے کیسز میں نمایاں کمی ممکن ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہسپتالوں کا کچرا سنگین خطرہ، محفوظ تلفی ناگزیر قرار

Read Next

ژوندن کارڈ: خیبرپختونخوا میں مفت او پی ڈی سروسز کا آغاز

Leave a Reply

Most Popular