Vinkmag ad

پکوڑے، سموسے اور پیزا پاکستانیوں کی پسندیدہ خوراک: گیلپ سروے

پکوڑے، سموسے اور پیزا پاکستانیوں کی پسندیدہ خوراک: گیلپ سروے- شفا نیوز

گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پکوڑے، سموسے اور پیزا پاکستانیوں کی خوراک میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ سروے کے مطابق 45 فیصد پاکستانی پکوڑوں اور سموسوں کو پسند کرتے ہیں۔ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 49 فیصد افراد تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کی کوشش کرتے ہیں، مگر انہیں اس میں مکمل کامیابی نہیں ملتی۔ پیزا کے بارے میں ملا جلا رجحان سامنے آیا۔ 71 فیصد پاکستانیوں نے کبھی پیزا نہیں کھایا۔ البتہ دعوتوں میں یہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہے۔ سروے کے مطابق 67 فیصد افراد برگر سے گریز کرتے ہیں۔ اس کے باوجود پکوڑے، سموسے اور پیزا کئی افراد کی روزمرہ خوراک میں شامل ہیں۔

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہر 10 میں سے 7 پاکستانی اپنی خوراک بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں سے 58 فیصد کامیاب، جبکہ 12 فیصد ناکام رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اب بھی روایتی، چٹپٹی اور تلی ہوئی اشیاء کو ترجیح دیتے ہیں۔ فاسٹ فوڈ کا رجحان بڑھ رہا ہے، مگر پرانی پسند اب بھی برقرار ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

Read Next

بچپن کی بیماریاں بعد کی عمر میں امراض کا سبب

Leave a Reply

Most Popular