Vinkmag ad

سادہ مسکراہٹ، مہنگے بوٹاکس پر بھاری

سادہ مسکراہٹ، مہنگے بوٹاکس پر بھاری- شفا نیوز

نیدرلینڈز میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ سادہ مسکراہٹ بوٹاکس کے مقابلے میں چہرے کو زیادہ پرکشش بناتی ہے۔ یہ تحقیق ٹیلبورگ یونیورسٹی کے محققین نے کی اور سائنسی جریدے "پرسیپشن” میں شائع ہوئی۔

سٹڈی میں 114 افراد کو شامل کیا گیا جنہوں نے بوٹاکس یا فلرز لگوائے تھے۔ علاج سے پہلے اور بعد میں ان کی تصاویر لی گئیں۔ پھر 3,000 افراد نے ان تصاویر کی بنیاد پر کشش، ذہانت، صحت اور دوستی جیسے تاثر کو نمبر دیے۔

نتائج کے مطابق بوٹاکس سے ظاہری کشش میں صرف 0.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ صرف مسکرانے سے 0.4 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس طرح سادہ مسکراہٹ نے بوٹاکس کے مقابلے میں چھ گنا بہتر اثر دیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ میک اپ نے بھی بوٹاکس سے بہتر کارکردگی دکھائی اور 0.6 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

تحقیق کے مطابق بوٹاکس نے کسی کو زیادہ ذہین یا صحت مند نہیں دکھایا، البتہ چہرے کو 0.13 پوائنٹس زیادہ جوان ضرور ظاہر کیا۔ وقتی رومانوی کشش میں بھی 0.09 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، لیکن مستقل تعلق کے لیے کوئی خاص فرق نہ آیا۔

بوٹاکس کا خرچ کم از کم 300 پاؤنڈز ہے جبکہ مسکرانا بالکل مفت ہے۔ سٹڈی کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ قدرتی تاثرات زیادہ اہم ہیں۔ خاص طور پر سادہ مسکراہٹ، چہرے کی کشش بڑھانے کا ایک مؤثر، محفوظ اور کم خرچ طریقہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مقعد میں درد

Read Next

دل کی عمر واپس لائی جا سکتی ہے، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular