Vinkmag ad

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ- شفا نیوز

پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے 15 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہی۔

وزیر صحت نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں 5 سال سے بڑے بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وجہ سے ویکسینیشن مہم کو وسعت دی جا رہی ہے۔ اب 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جائے گی تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران ملک بھر میں مربوط مہم چلائی جائے گی۔

رواں برس اب تک پولیو کے 14 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں کئی بچے پانچ سال سے بڑے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بروقت ویکسینیشن ہی اس مرض سے بچاؤ کا مؤثر طریقہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تنہائی ایک خاموش قاتل، ہر گھنٹے 100 اموات: اقوامِ متحدہ

Read Next

مقعد میں درد

Leave a Reply

Most Popular