Vinkmag ad

پلاسٹک کی خالی بوتلیں جمع کرائیں: ماحول بچائیں، انعام پائیں

پلاسٹک کی خالی بوتلیں جمع کرائیں: ماحول بچائیں، انعام پائیں- شفا نیوز

لاہور کے شہری اب پلاسٹک کی خالی بوتلیں جمع کرا کے فوری 1000 روپے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد شہر کو صاف رکھنا اور پلاسٹک کے کچرے کو مفید طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

شہری اگر ڈیڑھ لیٹر والی 20 بوتلیں یا آدھے لیٹر والی 40 بوتلیں مشین میں ڈالیں، تو انہیں 1000 روپے کی فوری رقم دی جائے گی۔ یہ مشینیں پہلے مرحلے میں لاہور کی 4 بڑی یونیورسٹیوں میں لگائی جا رہی ہیں۔ بعد میں یہ عوامی مقامات پر بھی نصب ہوں گی۔

مشین کا طریقہ استعمال بہت آسان ہے۔ بٹن A دبائیں، بوتل ڈالیں، فون نمبر درج کریں، پھر بٹن B دبائیں۔ سکرین پر گرین کریڈٹس نظر آئیں گے۔

نجی کمپنی کے مطابق روزانہ 500 ٹن پلاسٹک کچرا پیدا ہوتا ہے۔ یہ بوتلیں اور برتن ری سائیکل ہو کر سڑکوں، فٹ پاتھوں اور اینٹوں کی تیاری میں استعمال ہوں گے۔ لاہور کے 18 ہزار کباڑیے بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کمپنی کا نمائندہ خود جا کر ان سے بوتلیں لے گا اور نقد رقم دے گا۔ پلاسٹک کی خالی بوتلیں اب کچرا نہیں، کمائی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

جگر کے انزائمز کی مقدار بڑھ جانا (جگر کے غیر معمولی انزائمز)

Read Next

نفسیاتی مسائل: نوجوان مرد علاج سے کتراتے کیوں ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular