Vinkmag ad

جگر کے انزائمز کی مقدار بڑھ جانا (جگر کے غیر معمولی انزائمز)

جگر کے انزائمز کی مقدار بڑھ جانا (Elevated Liver Enzymes) اکثر اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ جگر کے خلیے سوج گئے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔ جب خلیے متاثر ہوتے ہیں، تو کچھ انزائمز خون میں زیادہ مقدار میں شامل ہو جاتے ہیں۔ انہیں جگر کے غیر معمولی انزائمز (Abnormal liver enzymes) بھی کہا جاتا ہے۔

بلڈ ٹیسٹ میں بالعموم یہ انزائمز معمول سے زیادہ سامنے آتے ہیں:

اے ایل ٹی: ایلانین ٹرانس ایمی نیس (Alanine Transaminase)

اے ایس ٹی: ایسپارٹیٹ ٹرانس ایمی نیس (Aspartate Transaminase)

اے ایل پی: الکلائن فاسفیٹیز (Alkaline Phosphatase)

جی جی ٹی: گاما-گلوٹامائل ٹرانس پیپٹیڈیز (Gamma-glutamyl Transpeptidase)

جگر کے انزائمز بڑھنے کی وجوہات 

٭ بہت سی بیماریاں، دوائیں، اور طبی کیفیات انزائمز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں

٭ معالج آپ کی علامات اور ادویات کا جائزہ لے گا۔ حتمی وجہ جاننے کے لیے مزید ٹیسٹ بھی تجویز کیے جا سکتے ہیں

تشخیص کے لیے بلڈ ٹیسٹ 

٭ انزائمز کی مقدار بڑھ جانا اکثر معمول کے بلڈ ٹیسٹ کے دوران سامنے آتا ہے

٭ زیادہ تر صورتوں میں ان کی شرح میں اضافہ ہلکا اور عارضی ہوتا ہے، اور یہ جگر کے کسی دائمی یا سنگین مرض کی علامت نہیں ہوتا

٭ جگر کے انزائمز اگر بڑھے ہوئے ہوں، تو معالج سے ضرور معلوم کریں کہ ان نتائج کا کیا مطلب ہے، یعنی اس کا کیا نقصان ہو سکتا ہے

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بازو میں درد

Read Next

پلاسٹک کی خالی بوتلیں جمع کرائیں: ماحول بچائیں، انعام پائیں

Leave a Reply

Most Popular