Vinkmag ad

کیا روزانہ ایک سیب کھانا واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟

کیا روزانہ ایک سیب کھانا واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟- شفا نیوز

سیب کو صحت کی ایک اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔ کیا روزانہ ایک سیب کھانا واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟ یہ سوال صدیوں پرانی کہاوت سے جڑا ہے۔

سیب میں بہت سے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں۔ یہ دل کی صحت بہتر بناتے ہیں، وزن کنٹرول کرتے ہیں، اور شوگر کی سطح متوازن رکھتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا فائبر نقصان دہ کولیسٹرول کم کرتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ سیب کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 18 فیصد کم ہوتا ہے۔ مسلسل استعمال سے کولیسٹرول میں کمی آتی ہے۔ اس کے اینٹی آکسیڈنٹس خلیوں کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرتے ہیں۔ کچھ سٹڈیز سے پتا چلا ہے کہ سیب کچھ اقسام کے کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، سیب میں وٹامن سی یا آئرن زیادہ نہیں، لیکن اس میں صحت بخش مرکبات ضرور ہیں۔ یوں یہ صحت کے لیے اکسیر ہے۔

‘تو کیا روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے بچا سکتا ہے؟’ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ سیب صحت کے لیے بہت مفیدہے۔ تاہم اچھی صحت کے لیے صرف سیب کھانا کافی نہیں۔ اس کے لیے متوازن غذا، ورزش اور صحت کے لیے خطرناک عوامل سے بچاؤ بھی ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں 4 لاکھ سے زائد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم

Read Next

پالک اور بروکلی دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular