Vinkmag ad

پاکستان میں 4 لاکھ سے زائد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم

پاکستان میں 4 لاکھ سے زائد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم- شفا نیوز

پاکستان میں 4 لاکھ سے زائد بچے کسی بھی حفاظتی ویکسین کی ایک بھی خوراک کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف برطانوی طبی جریدے لانسیٹ کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد جنوبی ایشیا میں بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

لانسیٹ کے مطابق عالمی سطح پر بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن کی رفتار بہت سست ہو گئی ہے۔ اس کا اثر لاکھوں بچوں پر پڑا ہے۔ کورونا وبا کے دوران ویکسینیشن مہمات شدید متاثر ہوئیں۔

سٹڈی میں کہا گیا کہ 2023 میں دنیا بھر میں 1 کروڑ 57 لاکھ بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہے۔ ان میں 53 فیصد افریقہ اور 13 فیصد جنوبی ایشیا میں تھے۔ پاکستان میں 4 لاکھ 19 ہزار بچوں نے ایک بھی حفاظتی ٹیکہ نہیں لگوایا۔

یونیسف نے رواں سال اپریل میں حکومت پاکستان کو 31 ریفریجریٹڈ ٹرک فراہم کیے ہیں۔ اس کا مقصد ویکسین کو محفوظ طریقے سے بچوں تک پہنچانا ہے۔ یہ اقدام حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو سہارا دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو دنیا 2030 تک ویکسین کے عالمی اہداف حاصل نہیں کر پائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

دوران حج پاکستانی شہری کو 5 ہارٹ اٹیک، معجزانہ طور پر جان بچ گئی

Read Next

کیا روزانہ ایک سیب کھانا واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular