Vinkmag ad

ٹوکری میں پھوٹنے والے آلو، پیاز اور لہسن کھانے کے قابل ہیں یا نہیں؟

ٹوکری میں اگنے والے آلو، پیاز اور لہسن کھانے کے قابل ہیں یا نہیں؟- شفا نیوز

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ٹوکری میں پھوٹنے والے آلو کھانے کے قابل نہیں رہتے۔ ان میں زہریلے مادے پیدا ہو جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پیاز اور لہسن نسبتاً محفوظ تصور کیے جاتے ہیں، بشرطیکہ وہ سڑ نہ چکے ہوں۔

1970 کی دہائی میں برطانیہ کے ایک سکول میں 78 بچے سبز آلو کھانے سے بیمار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ماہرین نے خبردار کیا کہ سبز یا پھوٹے ہوئے آلو نہ کھائے جائیں۔ اس کا سبب آلو پھوٹنے کے عمل میں گلائیکو الکلائیڈز کا بڑھ جانا ہے۔ یہ قدرتی زہر ہیں جو کڑواہٹ پیدا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر کرس بشپ، لنکن یونیورسٹی کے ماہرِ زراعت ہیں۔ ان کے مطابق ایسے آلو مکمل طور پر ناقابلِ استعمال ہو جاتے ہیں۔ پروفیسر کیتھی مارٹن کے مطابق روشنی میں رکھنے سے آلو میں زہریلے مادے بڑھتے ہیں۔ یہ حاملہ خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کے لیے زیادہ نقصان دہ ہیں۔

فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی (ایف ایس اے) نے بھی اس پر گائیڈ لائنز دی ہیں۔ ان کے مطابق اگر ٹوکری میں پھوٹنے والے آلو سخت ہوں، سبز نہ ہوں، اور نہ ہی سڑ رہے ہوں، تو انھیں تھوڑی مقدار میں پکایا جا سکتا ہے۔ البتہ ان کا سبز حصہ کاٹ کر پھینک دینا چاہیے۔ پیاز اور لہسن کا معاملہ نسبتاً مختلف ہے۔ یہ عموماً آلو جتنے خطرناک نہیں ہوتے۔ اگر یہ نرم ہو جائیں یا ان میں بدبو یا سڑنے کے آثار ہوں تو انہیں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق آلو، پیاز اور لہسن کو خشک، تاریک، اور ٹھنڈی جگہ پر رکھنا بہتر ہے۔ آلو کو پیاز کے ساتھ نہ رکھا جائے کیونکہ پیاز کی نمی ان کے پھوٹنے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

خاندان میں شادیاں، تھیلیسیمیا سمیت متعدد موروثی امراض کا سبب

Read Next

پاکستان کی دو تہائی خواتین تولیدی صحت پر فیصلہ کرنے سے محروم

Leave a Reply

Most Popular