Vinkmag ad

سندھ میں صحت کے بجٹ میں 8 فیصد اضافہ

سندھ میں صحت کے بجٹ میں 8 فیصد اضافہ- شفا نیوز

مالی سال 2025-26 کے لیے سندھ میں صحت کا بجٹ 326.5 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ یہ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے سے 8 فیصد زیادہ ہے۔ اس کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں کیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 18.2 ارب روپے میڈیکل ایجوکیشن کے لیے رکھے گئے ہیں۔ 146.9 ارب روپے مختلف اداروں کو گرانٹس کی صورت میں دیے جائیں گے۔ 16.5 ارب پیپلز ہیلتھ انیشی ایٹو کو دیے جائیں گے۔ 10 ارب گمبٹ انسٹیٹیوٹ، 19 ارب ایس آئی یو ٹی اور 4 ارب ٹراما سینٹر کراچی کو ملیں گے۔ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ایند نیونیٹالوجی کے لیے 6.6 ارب جبکہ لاڑکانہ میں ہسپتال کے قیام کے لیے 10 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ انڈس ہسپتال کو 8 ارب، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کو 3 ارب روپے ملیں گے۔ 5.2 ارب روپے ایمبولینس سروسز کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں کے لیے موبائل ہیلتھ سروس کو 55 کروڑ 70 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کو عالمی معیار پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ان اداروں میں بستروں کی تعداد دگنی کر دی گئی ہے۔ سالانہ مریضوں کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ ہو چکی ہے۔ ایس آئی یوٹی سندھ میں صحت کی نگہداشت کا ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیا کے بڑے اداروں میں شامل ہے۔ اس سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ مریضوں کو مفت علاج ملا ہے۔ ادارے میں 1,600 بستر اور 82 شعبے ہیں۔ 400 مشینوں پر روزانہ ڈائلیسز ہوتا ہے۔ 7,500 سے زائد گردے کی پیوندکاریاں کی جا چکی ہیں۔ مریضوں کا 70 فیصد سندھ سے تعلق رکھتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

خیبرپختونخوا کے بجٹ میں صحت کے لیے 276 ارب روپے مختص

Read Next

غیر متعدی بیماریوں سے پاکستان میں 8 لاکھ 71 ہزار سے زائد اموات، ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply

Most Popular