Vinkmag ad

صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے سائیکل بہترین سواری

صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے سائیکل بہترین سواری – شفا نیوز

ماہرین صحت کے مطابق سائیکل، صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے بہترین سواری ہے۔ اس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے، پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور وزن گھٹتا ہے۔ روزانہ آدھا گھنٹہ سائیکل چلانے سے سال بھر میں تقریباً پانچ کلو چربی کم کی جا سکتی ہے۔

بعض سٹڈیز کے مطابق ایک گھنٹہ سائیکلنگ سے 300 کیلوریز تک جلائی جا سکتی ہیں۔ ہالینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹریکٹ  کے مطابق سائیکل چلانے والے افراد طویل عمر پاتے ہیں۔

پاکستان میں شوگر کی بیماری اور فضائی آلودگی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے سائیکلنگ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔ یہ سادہ، سستی اور ماحول دوست سواری ہے۔

ماہرین والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بچوں کو سائیکلنگ کی ترغیب دیں۔ پارکوں میں ان کے ساتھ سائیکل چلائیں۔ انہیں حفاظتی تدابیر، مثلاً ہیلمٹ کا استعمال سکھائیں۔

اقوام متحدہ نے 12 اپریل 2018 کو سائیکلنگ کے فروغ کے لیے ایک قرار داد منظور کی۔ اس کے تحت ہر سال 3 جون کو سائیکل کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نوجوانوں میں بڑھتے غذائی مسائل، سوشل میڈیا بھی قصور وار

Read Next

نیا واک ٹرینڈ: زیادہ کیلوریز جلائیں، بلڈ پریشر کم کریں

Leave a Reply

Most Popular