صوبائی کابینہ نے پنجاب میں ویپ اور ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ منظور کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کی۔ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ تمام ویپنگ سینٹرز بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای سگریٹ نوجوانوں میں نشے کی لت کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ عادت کئی سنگین اور مستقل طبی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے ویپنگ سینٹرز کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ ان کے مطابق پنجاب میں ویپ اور ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا مقصد نئی نسل کی صحت کا تحفظ ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان نشے اور ذہنی و جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
حال ہی میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی نوجوانوں میں ویپنگ کے بڑھتے رجحان پر تنقید کی ہے۔ ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسے خطرناک فیشن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان نوجوانوں کو بری طرح مسے تاثر کر رہا ہے۔