Vinkmag ad

مردوں اور عورتوں میں سکن کینسر کے عام مقامات مختلف

مردوں اور عورتوں میں سکن کینسر کے عام مقامات مختلف- شفا نیوز

ماہرین کے مطابق مردوں اور عورتوں میں سکن کینسر مختلف حصوں میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ بات کینسر ریسرچ یو کے کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے جو 2018 سے 2021 تک کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کی گئی۔ رپورٹ میں میلانوما کے عام مقامات، وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق، مردوں میں میلانوما سب سے زیادہ دھڑ پر ظاہر ہوتا ہے. اس میں پیٹھ، سینہ اور پیٹ نمایاں ہیں۔ اس کے برعکس، خواتین میں یہ سرطان زیادہ تر ٹانگوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ مردوں میں ٹانگوں پر میلانوما کا امکان بہت کم پایا گیا ہے۔

سٹڈی سے یہ بھی معلوم ہوا کہ صرف 22 فیصد خواتین میں یہ کینسر دھڑ پر ظاہر ہوتا ہے، جو دوسرا کم عام مقام ہے۔ مردوں میں سر یا گردن پر میلانوما ہونے کا امکان خواتین کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔

مردوں اور عورتوں میں سکن کینسر کے مقامات میں فرق کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ گرم موسم میں جسم کے مختلف حصے بے نقاب کرتے ہیں۔ مرد عموماً دھڑ ننگا رکھتے ہیں، جبکہ خواتین کی ٹانگیں زیادہ بے نقاب ہوتی ہیں۔

میلانوما جلد کا سب سے خطرناک کینسر ہے۔ سکن کینسرز کی وجہ سے کل اموات میں سے 80 فیصد کا سبب یہی بنتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

شہد کی مکھی کا ڈنک

Read Next

پاکستان میں 250 بچوں کو تاحیات مفت انسولین دینے کا معاہدہ

Leave a Reply

Most Popular