Vinkmag ad

جلدی ناشتہ اور رات بھر فاسٹنگ: ادھیڑ عمری میں وزن گھٹانے کا مؤثر طریقہ

جلدی ناشتہ اور رات بھر فاسٹنگ: ادھیڑ عمری میں وزن گھٹانے کا مؤثر طریقہ- شفا نیوز

ماہرین کے مطابق کھانے کا وقت بھی خوراک کے معیار کی طرح اہم ہے۔ جلدی ناشتہ کرنا اور رات کے بڑے حصے میں کچھ نہ کھانا ادھیڑ عمری میں وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بات بارسلونا انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

پانچ سال پر محیط اس تحقیق میں سپین کے 7,000 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔ تمام شرکاء کی عمریں 40 سے 65 سال کے درمیان تھیں۔ سٹڈی کا آغاز 2018 میں ہوا۔ شرکاء نے اپنی خوراک، طرزِ زندگی اور کھانے کے اوقات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ پانچ سال بعد 3,000 سے زائد افراد نے دوبارہ صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دی۔

نتائج کے مطابق جن لوگوں نے ناشتہ جلدی کیا اور رات کا طویل وقفہ بغیر کھائے گزارا، ان کا بی ایم آئی نسبتاً کم تھا۔ محقق لوسیانا پونز-موزو نے کہا کہ اگر رات کا کھانا جلدی کھایا جائے اور ناشتہ بھی جلد ہو تو یہ جسمانی گھڑی سے ہم آہنگ ہوتا ہے۔ یہ طریقہ بھوک کو قابو میں رکھنے اور توانائی کے بہتر استعمال میں مدد دیتا ہے۔

کامیلا لاسالے اس سٹڈی کی شریک مصنفہ ہیں۔ ان کے بقول کچھ مرد ناشتہ چھوڑ کر وقفے وقفے سے فاسٹنگ کرتے تھے۔ اس کا وزن گھٹانے سے تعلق نہیں پایا گیا۔ موٹاپے کے شکار افراد پر کی گئی دیگر تحقیقات بھی ظاہر کرتی ہیں کہ ناشتہ چھوڑنا وزن کم کرنے کا مؤثر طریقہ نہیں۔ زیادہ موثر طریقہ جلدی ناشتہ کرنا اور رات کے بڑے حصے میں کچھ نہ کھانا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

جناح ہسپتال میں 29 سال بعد کامیاب ERCP آپریشن

Read Next

پنجاب میں ذیابیطس کے مریض بچوں کے لیے انسولین کارڈ جاری

Leave a Reply

Most Popular