مائیکرو سافٹ نے ڈاکٹروں کی مدد کے لیے نیا اے ائی اسسٹنٹ "ڈریگن کو-پائلٹ” متعارف کرایا ہے۔ یہ نظام مریض اور معالج کے درمیان گفتگو کو سن کر نوٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں وائس ڈکٹیشن اور ایمبینیٹ لسننگ (Ambient Listening) کی صلاحیتیں شامل کی گئی ہیں۔ ایمبینیٹ لسننگ سے مراد وہ ٹیکنالوجی ہے جو پسِ منظر میں ہونے والی گفتگو کو بغیر کسی مخصوص ہدایت یا کمانڈ کے خود بخود سننے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ڈریگن کو-پائلٹ ڈاکٹروں کی روزمرہ کی ذمہ داریوں کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کلینکل ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کو سن کر خودکار انداز میں نوٹس بناتا ہے۔ یہ انہیں لکھتا ہے، اور مختلف زبانوں میں ایمبینٹ نوٹ بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے ذریعے ڈاکٹر قابلِ اعتماد ذرائع سے طبی معلومات بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ نظام خودکار طور پر ریفرل لیٹرز، کلینکل شواہد کا خلاصہ، اور ڈاکٹر سے ملاقات کے بعد رپورٹ بھی تیار کرتا ہے۔ اس میں بات چیت کے دوران ہی ڈاکٹر کے احکامات درج کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
مایئیکرو سافٹ کے ایک سروے میں اسے ڈاکٹروں کی مدد کے تناظر میں بہت مفید پایا گیا ہے۔ سروے کے مطابق اسے استعمال کرنے والے ڈاکٹروں میں ذہنی تھکن کم پائی گئی۔ مزید یہ کہ 93 فیصد مریضوں نے علاج کے تجربے کو بہتر قرار دیا۔