Vinkmag ad

آلہ سماعت سے بزرگوں کی تنہائی میں کمی ممکن

آلہ سماعت سے بزرگوں کی تنہائی میں کمی ممکن- شفا نیوز

ایک نئی تحقیق کے مطابق آلہ سماعت سے بزرگوں کی تنہائی میں کمی ممکن ہے۔ یہ بات ”جے اے ایم اے انٹرنل میڈیسن” میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ اس کے مطابق جن بزرگوں کو سماعت کے آلات فراہم کیے گئے، انہوں نے دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ سماجی روابط قائم کیے۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ آلاتِ سماعت استعمال کرنے والے بزرگوں نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں بھی دوست بڑھائے۔ انہوں نے تین سال کے عرصے میں اوسطاً ایک اضافی شخص سے روابط بڑھائے۔ بغیر آلات والے بزرگوں کے نئے دوست نہیں بنے۔ ان سے رابطہ کرنے والوں نے انہیں صرف ہیلتھ ٹپس ہی دیں۔

ڈاکٹر جوزف کوریش تحقیق کے چیف انویسٹیگیٹر اور نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔ ان کے مطابق آلہ سماعت سے بزرگوں کی تنہائی میں بھی کمی آتی ہے۔ تحقیق کے نتائج معمر افراد میں سماجی تنہائی سے نپٹنے میں آلہ سماعت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ افراد میں سماجی تنہائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس کا ایک حل انہیں سماعت میں مدد فراہم کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان بھر میں پیدائش و وفات کے اندراج کا ڈیجیٹل نظام متعارف

Read Next

بیڈ سورز: مریضوں کے زخم

Leave a Reply

Most Popular