Vinkmag ad

بچوں کے الٹراساؤنڈ کو بہتر بنانے والے ایجنٹ کی منظوری

بچوں کے الٹراساؤنڈ کو بہتر بنانے والے ایجنٹ کی منظوری- شفا نیوز

امریکی ایف ڈی اے نے بچوں کے الٹراساؤنڈ کو بہتر بنانے والے ایجنٹ آپٹیسن (Optison) کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایجنٹ گیس سے بھرے مائیکروببلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ الٹرا ساؤنڈ ویوز کے ساتھ مل کر دل کی تصاویر کو واضح کرتے ہیں۔ اس میں پولی تھیلین گلائیکول شامل نہیں ہوتا۔

ایف ڈی اے نے اس ایجنٹ کو 1997 میں بالغوں کے لیے منظور کیا تھا۔ اب یہ بچوں کے الٹراساؤنڈ کے لیے بھی دستیاب ہوگا

کبھی کبھار بچوں میں ایکو کارڈیو گرافی سے دل کی واضح تصاویر حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس ایجنٹ کی منظوری سے ان مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ "آپٹیسن” دل کے فنکشن کی بہتر پیمائش کرتا ہے اور کم معیار کی امیجنگ کے نتائج کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سمارٹ جوتے جو چوٹ سے پہلے خبردار کریں

Read Next

پاکستان بھر میں پیدائش و وفات کے اندراج کا ڈیجیٹل نظام متعارف

Leave a Reply

Most Popular