ویئریبل ٹیکنالوجی نے فٹ کیئر کے شعبے میں نئی جہت متعارف کروا دی ہے۔ ماہرین نے ایسے سمارٹ جوتے تیار کیے ہیں جو چوٹ کے خطرے سے پہلے خبردار کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ پاؤں پر پڑنے والے دباؤ، چلنے کے انداز اور حرکت میں تبدیلی کو محسوس کرتے ہیں۔
یہ جوتے جدید سینسرز کی مدد سے حقیقی وقت میں ڈیٹا جمع کرتےہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کھلاڑیوں، بزرگ افراد اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔ پارکنسنز کے مریض بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ یہ آلات 90 فیصد سے زائد درستگی کے ساتھ غیر معمولی حرکت یا دباؤ کی شناخت کر سکتے ہیں۔
اسی مقصد کے لیے سمارٹ ان سولز اور موزے بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ پاؤں کے دباؤ اور حرکت کا تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کا ٹمپریچر بھی مانیٹر کرتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے لیس یہ نظام معمولی تبدیلیوں کو بھی محسوس کرتا ہے اور بروقت الرٹ جاری کرتا ہے۔
سمارٹ جوتے اور ان سولز امریکہ اور یورپ میں سینسوریا، نرو رن، ای وون کمپنیوں کے ذریعے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان کی قیمتیں 100 سے 325 امریکی ڈالر تک ہیں۔