Vinkmag ad

فلسطینی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی جانب سے پاکستان میں 70 مفت آپریشن

فلسطینی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی جانب سے پاکستان میں 70 مفت آپریشن- شفا نیوز

پاکستان میں فلسطینی نژاد امریکی ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیم نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران  70 سے زائد مفت آپریشنز کیے ہیں۔ یہ آپریشن عالمی تنظیم ‘فجر’ کے زیر اہتمام کیے گئے۔ تنظیم کے مطابق فلسطینی ماہرین نے پاکستان کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں جدید سرجریز کی ہیں۔ ان میں مظفر آباد، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔

ڈاکٹر خالد صالح فجر تنظیم کے بانی ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے کولہے اور گھٹنے کی ہڈی کی تبدیلی کے جدید آپریشن کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی ہسپتالوں کا سامان لے کر آئے اور تمام علاج مفت کیا۔ ٹیم نے بچوں کے امراض قلب کے کچھ ایسے جدید طریقے اپنائے جو پاکستان میں پہلی بار استعمال ہوئے۔

فلسطینی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی طرف سے اتنے بڑے پیمانے پر مفت آپریشن فلسطینیوں کی پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر صالح کے بقول پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا، اس لیے ہم یہاں آئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

شنگلز: چکن پاکس کا چھپا روپ

Read Next

پاکستان میں 24 ہزار بچے اور نوجوان ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا

Leave a Reply

Most Popular