Vinkmag ad

کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی؟ جسم میں غذائی کمی کا خطرہ!

کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی؟ جسم میں غذائی کمی کا خطرہ- شفانیوز

بہت سے لوگوں کو کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی کی طلب ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ عادت کچھ زیادہ صحت بخش نہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن کی محققہ الیکس روآنی اور اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ایملی نے اس کی وضاحت بھی کی ہے۔

محققین کے مطابق کیفین اور کچھ دیگر اجزاء آئرن، کیلشیم اور وٹامن بی کے جذب ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ اگر جسم میں غذائیت کی سطح بہتر ہو تو پھر پریشانی کی بات نہیں۔ اگر غذائیت کی کمی ہو تو پھر کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ آئرن یا کیلشیم والی غذا کے فوراً بعد ان سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ان کا استعمال کھانے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے یا بعد میں کرنا چاہیے۔ اس طرح اہم غذائی اجزاء جسم میں بہتر جذب ہو سکیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

200 بار سانپ کے ڈسے شخص کے خون سے نئی دوا تیار

Read Next

پاکستان میں ہر 90 منٹ میں ایک بچہ تھیلیسیمیا کا شکار

Leave a Reply

Most Popular