Vinkmag ad

مزدوروں کو پیشہ ورانہ سیفٹی اینڈ ہیلتھ میں شامل کرنے کا اعلان

مزدوروں کو پیشہ ورانہ سیفٹی اینڈ ہیلتھ میں شامل کرنے کا اعلان- شفا نیوز

پاکستان میں پہلی بار مزدوروں کو پیشہ ورانہ سیفٹی اینڈ ہیلتھ پروفائل سے استفادے کا موقع ملا ہے۔ یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے یوم مزدور کے موقع پر ایک پیغام میں کہی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس پروفائل کے ذریعے ملک بھر میں کام کی محفوظ اور صحت بخش جگہوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے مزدوروں کو کام کا بہتر ماحول اور سہولت ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت بھی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  کے قوانین کا پابند ہے۔ ان کی روشنی میں مزدوروں کے لیے قومی سطح پر اصلاحات کی گئی ہیں۔ ان کا مقصد مزدوروں کو پیشہ ورانہ سیفٹی اینڈ ہیلتھ سے زیادہ سے زیادہ استفادے کے قابل بنانا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیٹ ویو سے تحفظ: اقوام متحدہ کا پاکستان کے لیے جامع منصوبہ

Read Next

پیٹ کی زیادہ چربی مردانہ تولیدی صحت کے لیے بھی نقصان دہ، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular