Vinkmag ad

ہیٹ ویو سے تحفظ: اقوام متحدہ کا پاکستان کے لیے جامع منصوبہ

ہیٹ ویو سے تحفظ: اقوام متحدہ کا پاکستان کے لیے جامع منصوبہ- شفا نیوز

اقوام متحدہ نے پاکستان کے 38 اضلاع کو ہیٹ ویو سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی پلان جاری کیا ہے۔ یہ منصوبہ ان شہری علاقوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے۔ منصوبہ اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ادارے (یو این او سی ایچ اے) نے تیار کیا ہے۔ ادارہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

منصوبے میں پبلک کولنگ سینٹرز، سبسڈی والے کولنگ آلات، اور پانی کی سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے 12 اضلاع میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اس کے لیے 8 لاکھ 29 ہزار 728 ڈالرز کا فنڈ مختص کیا جا چکا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق جب درجہ حرارت تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ ہو، اور یہ صورتِ حال تین دن تک جاری رہے، تو اسے ہلکی یا درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کہا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں شدید جسمانی اور ذہنی مسائل، ہسپتال میں داخلے اور اموات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہوا میں نمی، فضائی دباؤ اور گھنی آبادی جیسے مقامی عوامل بھی ہیٹ ویو کو خطرناک بنا دیتے ہیں۔

شہری علاقے، خاص طور پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، جعفرآباد اور نصیرآباد، درجہ حرارت میں اضافے سے شدید متاثر ہوتے ہیں۔ ان علاقوں میں گرمی دیہی علاقوں سے تین ڈگری زیادہ ہو سکتی ہے۔ پاکستان اس وقت عالمی ماحولیاتی خطرات کی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ملک میں گرمی کی لہریں زیادہ شدت کے ساتھ اور بار بار آ رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو سے تحفظ کے لیے دیگر کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام میں آگہی بڑھانا بھی اشد ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تمباکو نوشی سے پاکستان میں ہر سال 1 لاکھ 60 ہزار اموات، ایس پی ڈی سی رپورٹ

Read Next

مزدوروں کو پیشہ ورانہ سیفٹی اینڈ ہیلتھ میں شامل کرنے کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular