Vinkmag ad

کے پی صحت کارڈ میں گردہ، جگر، بون میرو ٹرانسپلانٹس بھی شامل

کے پی صحت کارڈ میں گردہ، جگر، بون میرو ٹرانسپلانٹس بھی شامل- شفا نیوز

خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس پروگرام میں تین بڑے ٹرانسپلانٹس شامل کر دیے ہیں۔ ان میں گردے، جگر، اور ہڈیوں کے گودے کی پیوندکاری شامل ہیں۔ کے پی صحت کارڈ کے تحت اب ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کی خدمات مکمل طور پر مفت فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اسے صحت کارڈ میں ایک بڑی توسیع قرار دیا۔ محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تبدیلیوں کو فوری طور پر نافذ کرے۔ حکومت نشے کے عادی افراد کی بحالی کو بھی اس میں شامل کرے گی۔ بھنگ کے پودوں کو طبی، تحقیقاتی اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

قبل ازیں کے پی حکومت نے صحت کارڈ پلس سکیم کے تحت مفت او پی ڈی سروسز شروع کی تھیں۔ اس کا آغاز مردان ضلع سے کیا گیا۔ اسے اگلے مرحلے میں چترال، مالاکنڈ اور کوہاٹ اضلاع تک پھیلایا جائے گا، جس سے تقریباً 120,000 مستحق خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈرائی ساکٹ: دانت نکلوانے کے بعد شدید درد

Read Next

70 فیصد پاکستانی نوجوان موٹاپے کا شکار، ہارٹ اٹیک کا خطرہ: تحقیق

Leave a Reply

Most Popular