Vinkmag ad

بچے گھر سے نکلنے کے بجائے سکرینز میں گم، سروے میں انکشاف

بچے گھر سے نکلنے کے بجائے سکرینز میں گم، سروے میں انکشاف- شفا نیوز

سکاٹ لینڈ میں ہونے والے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اکثر بچے گھر سے نکلنے کی بجائے سکرینز میں گم ہیں۔ وہ روزانہ ایک سے چار گھنٹے ان پر گزارتے ہیں۔ گھر سے باہر جانے میں ان کی دلچسپی بالکل ختم ہو گئی ہے۔ تحقیق آنکھوں کے علاج اور سروسز فراہم کرنے والے ادارے اسپیکس سیورز کی طرف سے کی گئی۔

سروے کے مطابق اوسطاً ہر بچہ ایک ہفتے کے دوران 45 گھنٹے گھر کے اندر گزارتا ہے۔ اس میں سے ایک تہائی سے زیادہ وقت وہ سکرینز دیکھتا ہے۔

قومی سروے میں دو ہزار والدین نے بتایا کہ ان کے بچے روزانہ دو سے تین گھنٹے سمارٹ فونز، ٹیبلیٹ اور ٹیلیویژن دیکھ کر گزارتے ہیں۔ ان میں سے 63 فیصد کی خواہش تھی کہ ان کے بچے گھر سے نکلنے پر آمادہ ہوں۔ 43 فیصد نے تسلیم کیا کہ وہ سکرین ٹائم کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایک چوتھائی کا کہنا تھا کہ انہیں باہر کی سرگرمیوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ گھر کے اندر ان کا زیادہ وقت (59 فیصد) ٹی وی، (54 فیصد) گیمنگ اور (41 فیصد) فونز سکرولنگ میں گزرتا ہے۔ صرف 34 فیصد بچے دیگر کھلونوں سے کھیلتے ہیں، جبکہ 31 فیصد کتاب پڑھتے ہیں۔ دو تہائی والدین کو خدشہ ہے کہ  زیادہ سکرین ٹائم ان کی بینائی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایچ پائلوری (ہلیکو بیکٹر پائلوری) انفیکشن

Read Next

جوتے باہر رکھیں، بیماریوں کو دور رکھیں

Leave a Reply

Most Popular