Vinkmag ad

قومی شناختی کارڈ نمبر ہی تمام مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا: وزیر صحت

قومی شناختی کارڈ نمبر ہی تمام مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا: وزیر صحت- شفا نیوز

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب قومی شناختی کارڈ نمبر ہی تمام شہریوں کے لیے میڈیکل ریکارڈ نمبر کے طور پر استعمال ہو گا۔ یہ اعلان انہوں نے نادرا ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قدم "ایک مریض، ایک شناخت” وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کے منتشر نظامِ صحت میں اصلاحات لانا ہے۔ ہر شہری کو ایک منفرد ایم آر نمبردیا جائے گا جو اس کے قومی شناختی کارڈ نمبر سے منسلک ہو گا۔

وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا کوئی جامع ریکارڈ موجود نہیں۔ نادرا کے ڈیٹا سے میڈیکل ریکارڈ منسلک کرنا اس میں مدد گار ہو گا۔ نادرا کا ڈیٹا بیس پاکستان کا سب سے بڑا اور محفوظ ترین نظام ہے۔ یہ نئے ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کی بنیاد بنے گا۔ اس کے تحت میڈیکل ہسٹری کہیں سے بھی، کسی بھی وقت دیکھی جا سکے گی۔ اس سے علاج کا تسلسل بہتر ہو گا اور مریضوں کو بار بار ٹیسٹ نہیں کرانا پڑیں گے۔ اس سے تشخیص کی درستگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان مریضوں کو خاص طور پر فائدہ ہو گا جو علاج کے لیے مختلف شہروں یا صوبوں میں سفر کرتے ہیں۔

وزارت صحت اور نادرا ٹیلی میڈیسن کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔ اس سے طبی سہولیات عوام کے گھروں تک پہنچائی جائیں گی۔

وزارت صحت اور نادرا نے ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ سسٹم کو تیزی سے نافذ کرنے پر اتفاق کیا۔ موبائل ہیلتھ یونٹس، بائیو میٹرک رسائی، اور دائمی امراض کے مریضوں کے لیے اسمارٹ کارڈز جیسے منصوبوں پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

غذائی کمی سے ذیابیطس کو "ٹائپ 5” کا نام دے دیا گیا

Read Next

پاکستانی ماہرِ امراض قلب دنیا کے 5 بہترین ڈاکٹروں میں شامل

Leave a Reply

Most Popular