Vinkmag ad

18 افریقی ماہرین چشم کی پاکستان میں ٹریننگ مکمل

18 افریقی ماہرین چشم کی پاکستان میں ٹریننگ مکمل -شفا نیوز

افریقی ممالک سے تعلق رکھنے ماہرین چشم نے پاکستان میں ایک سالہ خصوصی ٹریننگ پروگرام مکمل کر لیا۔ 18 افریقی ماہرین چشم کی ٹریننگ کا محور ذیابیطس سے متعلق ریٹنوتھراپی اور گلوکوما کی تشخیص و علاج تھا۔ یہ دنیا بھر میں میں قابلِ علاج نابینا پن کی بڑی وجوہات ہیں۔

ٹرینگ پروگرام او آئی سی کی سائنسی و تکنیکی تعاون کی مستقل کمیٹی (کومسٹیک) کے زیر اہتمام ہوا۔ اختتامی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جہاں کومسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر محمد اقبال چوہدری نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

پروفیسر چوہدری نے اسے مسلم ممالک میں صحت کی سہولیات بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ٹریننگ نہیں بلکہ افریقہ میں آنکھوں کی بہتر دیکھ بھال میں سرمایہ کاری ہے۔

پروگرام اسلامی ترقیاتی بینک کے اے ایف اے بی پروگرام، لیٹن رحمۃ ﷲ بینیوولنٹ ٹرسٹ اور یونیورسٹی آف لاہور کے اشتراک سے منعقد ہوا۔

شرکاء کو تھیوری اور عملی تربیت دی گئی۔ اس میں آپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی ، فنڈس امیجنگ اور لیزر تھیراپی جیسی جدید ٹیکنالوجیز شامل تھی۔ یہ سہولیات عموماً شرکاء کے اپنے ممالک میں دستیاب نہیں تھیں۔ شرکاء نے اسے بہت مفید تجربہ قرار دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

خون کے ایک سستے ٹیسٹ سے دل کے دوروں سے بچاؤ ممکن

Read Next

پولیو ویکسین سے انکار کے 85 فیصد کیسز کراچی میں ہیں: وزیر صحت

Leave a Reply

Most Popular