Vinkmag ad

خون کے ایک سستے ٹیسٹ سے دل کے دوروں سے بچاؤ ممکن

خون کے ایک سستے ٹیسٹ سے دل کے دوروں سے بچاؤ ممکن- شفا نیوز

ایک حالیہ تحقیق کےمطابق خون کے ایک سستے ٹیسٹ سے دل کے ہزاروں دوروں سے بچا سکتا ہے۔ اس ٹیسٹ کی مالیت صرف پانچ برطانوی پاؤنڈز ہے۔ یہ سٹڈی جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق کے دوران یورپ اور امریکا میں 62 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر انوپ شاہ کے بقول ٹراپونن (troponin )کی سطح دل کے پٹھوں کو پہنچنے والے پوشیدہ نقصان کی علامت ہے۔ یہ مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔

ٹراپونن دل کے پٹھوں کے خلیوں میں پائی جانے والی ایک پروٹین ہے۔ جب دل کو نقصان پہنچتا ہے تو یہ پروٹین خون میں شامل ہو جاتی ہے۔ جن افراد میں ٹراپونن کی سطح بلند ہوتی ہے، ان میں آئندہ 10 برسوں کے دوران ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ نمایاں حد تک زیادہ ہوتا ہے۔

سٹڈی میں بتایا گیا  اگر موجودہ تشخیصی طریقہ کار کے ساتھ ٹراپونن ٹیسٹنگ کو شامل کیا جائے، تو ہر 500 افراد میں سے ایک دل کے دورے یا فالج سے بچ سکتا ہے۔ یوں خون کے ایک سستے ٹیسٹ سے دل کے ہزاروں دوروں سے بچاؤ ممکن ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بدولت پاکستانی خواتین میں اینیمیا 11 فیصد کم

Read Next

18 افریقی ماہرین چشم کی پاکستان میں ٹریننگ مکمل

Leave a Reply

Most Popular