Vinkmag ad

شدید گرمی کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

شدید گرمی کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا- شفا نیوز

محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید گرمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق سندھ، جنوبی وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اگلے دو دنوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ اس دوران درجہ حرارت موسمی اوسط سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ملک بھر میں پیر کے روز انتہائی بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ دادو، موہنجو دڑو، نوابشاہ اور دادو میں یہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ خیرپور، سبی اور لاڑکانہ میں یہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ رحیم یار خان، سکھر، جیکب آباد اور سکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی، ملتان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور اور مظفرآباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور اسلام آباد میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور گلگت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

پی ایم ڈی کے مطابق شدید گرمی کا خدشہ موسم سرما کی بارشیں معمول سے کم ہونے کی وجہ سے ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑوں پر برفباری بھی بہت کم ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، پانی زیادہ پینے اور سر کو ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں روزانہ 675 نوزائیدہ اور 27 ماؤں کا انتقال، ڈبلیو ایچ او

Read Next

ذیابیطس کے مریضوں میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا

Leave a Reply

Most Popular