Vinkmag ad

جناح ہسپتال کو نجی انتظام میں دینے کا فیصلہ

جناح ہسپتال کو نجی انتظام میں دینے کا فیصلہ – شفا نیوز

پنجاب حکومت نے لاہور کے جناح ہسپتال کو نجی انتظام میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے انتظامی اور طبی امور آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔ فنڈز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن فراہم کرے گا۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ناقص سہولیات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ سرکاری سپتالوں کی بہتری کے لیے اجتماعی کوششیں کی جائیں گی۔

جناح ہسپتال کو نجی انتظام میں دینے کے لیےدرخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چین: انسانی جسم میں پہلی بار خنزیر کے جگر کی کامیاب پیوندکاری

Read Next

پولیو سے بچاؤ کے لیے 145 خصوصی عید ویکسینیشن سٹالز قائم

Leave a Reply

Most Popular