وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آغوش پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے تحت دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23,000 روپے دیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں یہ امداد 13 اضلاع میں دی جائے گی۔ ان میں ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں شامل ہیں۔
آغوش پروگرام کے تحت پہلی رجسٹریشن پر حاملہ خواتین کو 2,000 روپے ملیں گے۔ حمل کے دوران ہر طبی معائنے پر 1,500 روپے دیے جائیں گے، کل امداد 6,000 روپے ہو گی۔ صحت مرکز میں بچے کی پیدائش پر 4,000 روپے دیے جائیں گے۔
پیدائش کے 15 دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر 2,000 روپے ملیں گے۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن پر 5,000 روپے دیے جائیں گے۔ حفاظتی ٹیکوں کے لیے 4,000 روپے ملیں گے، ہر مرحلے پر 2,000 روپے دیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت اولین ترجیح ہے۔ غریب علاقوں کی خواتین کو مالی مدد بھی دی جا رہی ہے۔ ٹول فری نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔