Vinkmag ad

راولپنڈی میں سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

راولپنڈی میں سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان- شفا نیوز

پاکستان میں سروائیکل کینسر کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے مریضوں کی زیادہ تعداد کے تناظر میں پاکستان دنیا میں ساتویں نمبر پر آ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہاں اس بیماری سے اموات کی شرح 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے تحفظ کے لیے راولپنڈی میں سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو ویکسین دی جائے گی۔

مہم کا آغاز ستمبر میں پنجاب اور سندھ سے ہو گا۔ اس کے بعد اسے دیگر صوبوں اور اسلام آباد تک توسیع دی جائے گی۔ ویکسین سکولوں، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر ویکسین عالمی ادارہ ”جی اے وی آئی” فراہم کرے گا، بعد میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں خود اس کی خریداری کریں گی۔ ویکسین ایک بار دی جانے والی خوراک ہے جو اس مرض سے زندگی بھر تحفظ دے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہم کی کامیابی عوامی آگاہی پر منحصر ہے۔ مقامی حکام نے کہا ہے کہ عوام راولپنڈی میں سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن مہم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

یونیسیف کے کنسلٹنٹ عقیل سرفراز اور ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی کے مطابق میڈیا کی مثبت رپورٹنگ والدین کو ویکسینیشن کے لیے متحرک کر سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایک رات کی کم نیند سے بھی مدافعتی نظام متاثر

Read Next

دل کی پیوند کاری کے لیے دو مزید پاکستانی نوجوان بھارت جانے کے منتظر 

Leave a Reply

Most Popular