Vinkmag ad

ایک رات کی کم نیند سے بھی مدافعتی نظام متاثر

ایک رات کی کم نیند سے بھی مدافعتی نظام متاثر- شفا نیوز

ایک نئی تحقیق کے مطابق، صرف ایک رات کی کم نیند بھی مدافعتی نظام میں بڑی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ یہ تبدیلیاں موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔ تحقیق کویت کے دسمان ڈایابیٹیز انسٹیٹیوٹ کی طرف سے کی گئی۔

سٹڈی میں ماہرین نے 276 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔ نتائج کے مطابق، کم نیند لینے والے افراد میں سوزش زیادہ دیکھی گئی۔ موٹے افراد کی نیند کم معیاری تھی۔ ان کے خون میں سوزش کے نشانات زیادہ تھے۔

تجربے میں پانچ صحت مند افراد کو 24 گھنٹے جگایا رکھا گیا۔ ان کے خون کے نمونے لیے گئے۔ ایک رات کی کم نیند نے ان کے مدافعتی خلیے اس حد تک بدل دیے کہ وہ موٹے افراد کے خلیوں جیسے ہو گئے۔

تحقیق کی سربراہ فاطمہ الراشد کے مطابق جدید طرزِ زندگی نیند متاثر کر رہا ہے۔ اس کے سنگین نتائج صحت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نتائج پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ یہ تحقیق "جرنل آف امیونولوجی” میں شائع ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

مصنوعی دل کے ساتھ 100 دن گزارنے والا دنیا کا پہلا شخص

Read Next

راولپنڈی میں سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular