Vinkmag ad

پاخانے کی عادتیں صحت کا حال بتاتی ہیں، ماہرین کی تحقیق

پاخانے کی عادتیں صحت کا حال بتاتی ہیں- شفا نیوز

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پاخانے کی عادتیں صحت کے بارے میں اہم اشارے دے سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق دن میں ایک سے دو بار پاخانہ کرنا صحت مند معدے کی علامت ہے۔ اس کے برعکس ہفتے میں تین بار سے کم ٹوائلٹ جانا بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

2023 میں 14,573 امریکی شہریوں پر ایک تحقیق کی گئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ جو افراد ہفتے میں چار بار نرم پاخانہ کرتے ہیں، ان میں اگلے پانچ سال میں موت کا امکان 1.78 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے افراد میں کینسر اور دل کی بیماریوں سے مرنے کے امکانات بھی زیادہ تھے۔

2024 میں اس پر ایک اور تحقیق کی گئی۔ اس کے مطابق، دن میں ایک سے تین بار پاخانہ کرنے والوں کی آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا زیادہ ہوتے ہیں۔ دوسری طرف کم پاخانہ کرنے والوں کے خون میں زہریلے مادے بڑھ جاتے ہیں۔ یہ دل، گردوں اور دماغ کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا معدے کی صحت کے لیے مفید ہے۔ زیادہ پانی پینے اور روزانہ جسمانی سرگرمیوں سے آنتوں کی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ اگر پاخانے کی عادتیں نمایاں طور پر تبدیل ہوں یا ان میں طویل عرصے تک بے قاعدگی رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مسجد نبوی میں ہنگامی طبی امداد کے لیے سکوٹر سروس متعارف

Read Next

رمضان میں ورزش: جم جانے والوں کی روٹین اور خوراک کیسے بدلتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular