Vinkmag ad

لمبی عمر کے لیے مکھن نہیں، کوکنگ آئل استعمال کریں، ماہرین

لمبی عمر کے لیے مکھن نہیں، کوکنگ آئل استعمال کریں، ماہرین- شفا نیوز

ایک نئی تحقیق کے مطابق لمبی عمر کے لیے مکھن نہیں، کوکنگ آئل کا استعمال بہتر ہے۔ تحقیق جاما انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں 30 سال سے زائد عرصے تک 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کے کھانے پینے اور اموات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین کے مطابق زیادہ مکھن کھانے والے افراد میں طبعی عمر سے قبل موت کا خطرہ 15 فیصد زیادہ تھا۔ دوسری طرف ویجیٹیبل آئل استعمال کرنے والوں میں یہ خطرہ 16 فیصد کم دیکھا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ صرف 10 گرام مکھن کو کسی ویجیٹیبل آئل  سے بدلنے سے موت کا مجموعی خطرہ 17 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ کینسر سے وفات کا خطرہ بھی 17 فیصد کم ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں زیتون، کنولا اور سویابین کے تیل کے فائدے نمایاں طور پر سامنے آئے۔ بعض افراد کنولا اور سویابین کو "سیڈ آئل” کہہ کر نظرانداز کرتے ہیں، مگر تحقیق میں ان کے مثبت اثرات سامنے آئے۔ کچھ ماہرین مکھن، ناریل کے تیل اور گائے کی چربی کو صحت کے لیے بہتر قرار دیتے ہیں۔ تاہم ماہرین کی بڑی تعداد جانوروں کی چکنائی کے بجائے ویجیٹیبل آئل کو ترجیح دیتی ہے۔ بعض ماہرین کے بقول اگر مجموعی طور پر خوراک صحت بخش ہو تو مکھن کے زیادہ نقصان دہ اثرات نہیں ہوتے۔

یہ تحقیق مشاہداتی تھی جس میں شرکاء نے ہر چار سال بعد اپنی خوراک سے متعلق سوالنامے پر کیے۔ زیادہ تر شرکاء سفید فام تھے، اس لیے نتائج تمام طبقات پر یکساں لاگو نہیں ہو سکتے۔ تاہم، ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج مضبوط اور قابل بھروسا ہیں۔ ان کے مطابق اگر آپ صحت اور لمبی عمر کے لیے مکھن زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ درست طرز عمل نہیں۔ اس کے بجائے زیتون کے تیل میں کھانے بنائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں زہریلے "فور ایور کیمیکلز” پر پابندی کا مطالبہ

Read Next

دماغ کھانے والے امیبا سے 36 سالہ خاتون جاں بحق

Leave a Reply

Most Popular