Vinkmag ad

پاکستان میں زہریلے "فور ایور کیمیکلز” پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان میں زہریلے "فورایور کیمیکلز" پر پابندی کا مطالبہ- شفا نیوز

صحت اور ماحولیات کے ماہرین نے پاکستان میں زہریلے "فور ایور کیمیکلز” پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولی فلورو آلکائل سبسٹینسز (پی ایف اے ایس) پر بھی فوری ایکشن لیا جائے۔ یہ مطالبہ فرانس میں ان کیمیکلز پر مکمل پابندی کے بعد سامنے آیا ہے۔

"فور ایور کیمیکلز” نان سٹک برتنوں، فوڈ پیکیجنگ، واٹر پروف کپڑوں اور صنعتی مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ انسانی جسم اور ماحول میں مستقلاً موجود رہتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق ان کا تعلق کینسر، مدافعتی نظام کی خرابی اور دیگر سنگین بیماریوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

فرانس میں مقیم پاکستانی تحقیق کار ڈاکٹر سعدیہ خان کی ایک حالیہ تحقیق، "انوائرمنٹ انٹرنیشنل” میں شائع ہوئی ہے۔ اس کے مطابق پی ایف اے ایس زچہ و بچہ، دونوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے ماہرین پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں زہریلے کیمیائی مادوں کے صحت پر اثرات پر ملک گیر سٹڈیز کریں۔

بعض سٹڈیز کے مطابق دریائے سندھ کے معاون دریاؤں میں پائی جانے والی مچھلیوں میں ان کیمیکلز کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی اور سی فوڈ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ان کے مطابق ایسی خوراک کے مسلسل استعمال سے صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایکیوٹ لیور فیلیر: جگر کا اچانک فیل ہو جانا

Read Next

لمبی عمر کے لیے مکھن نہیں، کوکنگ آئل استعمال کریں، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular