برطانیہ میں رحم کے سرطان کی تشخیص کے لیے ایک آسان ٹیسٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ کورونا طرز کے اس ٹیسٹ میں رحم سے رطوبت (سویب) لے کر بیماری کی جلد تشخیص کی جا سکے گی۔
یہ ٹیسٹ ”ڈبلیو آئی ڈی ایزی” کہلاتا ہے۔ اس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس عمل میں ایک لچکدار کیمرہ رحم میں داخل کیا جاتا ہے۔
رحم کے سرطان کی عام علامت غیرمعمولی خون بہنا ہے۔ اس کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ آسان اور کم تکلیف دہ ہے۔ اس میں صرف سادہ سویب لیا جائے گا اور ڈی این اے میں تبدیلیاں دیکھی جائیں گی۔ مثبت رپورٹ آنے پر مزید تصدیق کیلئے بائیوپسی کی جائے گی۔
برطانوی میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں علامات کی موجودگی پر اس ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔ رحم کا کینسر برطانوی خواتین میں چوتھی عام بیماری ہے جس سے ہر سال تقریباً اڑھائی ہزار خواتین فوت ہوتی ہیں۔